کراچی (آئی این پی ) پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اقدامات پر ہم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بھی جائیں گے، اور عوام کے ساتھ مل کر احتجاج بھی کریں گے، میں سمجھتا ہوں یہ کراچی کے ساتھ دشمنی ہو رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کسی نے کراچی کی عوام کا پچھلے 17برسوں سے کچھ نہیں سوچا، موجودہ صوبائی حکومت کو ضرور فائدہ ہوگا ان کا نیا دھندہ شروع جائے گا۔