میرے والد کی زندگی کا ثبوت مانگا جائے:عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا عالمی برادری سے مطالبہ

لندن(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان پر زور دیں کہ وہ ان کے والد کی زندگی کا ثبوت فراہم کریں۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے  قاسم خان کے پیغام کے مندرجات اپنے سوشل میڈیا اکائو نٹ پر شیئر کیے   گئے ہیں ۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ میرے والد 845 دنوں سے زیرِ حراست ہیں۔ پچھلے چھ ہفتوں سے انھیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی بہنوں کو آنے جانے سے منع کیا گیا ہے، یہاں تک کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود بی رسائی کی اجازت دی گئی ہے