واشنگٹن حملہ سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطرے کا ثبوت ہے ، یہ حملہ امریکی سرزمین پر دہشتگردی کی ایک گھنائونی سازش ہے ، متاثرین کیساتھ ہمدردی ہے:ترجمان

عالمی برادری افغان دہشت گردی  رکوائے دفترخارجہ
امریکہ میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے،ا فغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے‘پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے
بھارتی وزیر دفاع کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان  دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا:بریفنگ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)دفتر خارجہ نے کہا ہے امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں ںے تاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔ترجمان نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ اس بیان کو مسترد کرتے ہیں راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا