بلوچستان میں دہشتگردی کے لئے خواتین کے استعمال کی گھنائونی حقیقت بے نقاب

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان میں جاری دہشت گردی میں خواتین کو خودکش حملہ آور کے طور پر استعمال کرنے کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جو دہشتگردوں کی مذموم ذہنیت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  خواتین کے ان حملوں میں معصوم شہریوں کے علاوہ سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد تنظیمیں خواتین کو ڈھال بنا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرتی ہیں۔ خواتین خودکش بمباروں کے استعمال کا ایک بڑا سبب یہ بھی ہے کہ وہ سکیورٹی چیکنگ سے زیادہ آسانی سے بچ سکتی ہیں اور کم مشکوک سمجھی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ دہشتگردوں کا آسان ہدف بن جاتی ہیں