15 ہزار ماڈل ریڑھیوں کی تقسیم کی تیاری

 پہلی بار ’’ وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی‘‘ متعارف ،ریڑھی ملنے سے گھر میں فاقوں کی حالت ختم ہو گی:چیئرمین ماڈل بازار 
 لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15 ہزار ماڈل ریڑھیوں کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شہر میں پہلی بار ‘‘وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی ’’متعارف کرانے کا فیصلہ ،سو ماڈل ریڑھی ابتدائی طور پر شادمان پوائنٹ پر تقسیم کی جائے گی ،پندرہ کروڑ کی لاگت سے پہلے فیز میں ایک ہزار ریڑھی تقسیم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق فی ماڈل ریڑھی کی قیمت ایک لاکھ سینتالیس ہزار روپے ہے ،تمام بازاروں میں ماڈل ریڑھی مفت تقسیم کی جارہی ہے،پہلے فیز میں 19مقامات پر 1ہزار ریڑھیاں لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وزیر اعلی ٰپنجاب ماڈل ریڑھی کو بار کوڈ نمبر ایشو کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ ماڈل ریڑھی ایک موریہ پل تا دہلی گیٹ کے پوائنٹس شامل ،سروس روڈ شاہدرہ،شادمان،پیر مکی ، آ ئوٹ فال روڈ پر ریڑھی بازار فعال،کھاڑک نالہ ملتان روڈ،ٹھوکر رائیونڈ روڈ ،بھٹی چوک رائیونڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال،مادر ملت روڈ گرین ٹا ئون،کچا جیل روڈ ،گجومتہ فیروز پور روڈ کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال،مکہ کالونی ،پیکو روڈ ،ہربنس پورہ ،لال پل ،اشفاق چوک پیپسی روڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال،جی ٹی روڈ کو آپریٹو سٹور ،بیگم پورہ جی ٹی روڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال ،داروغہ والا چوک کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا چیئرمین ماڈل بازار کے ہمراہ 19مقامات پر ریڑھی بازار فعال کرائیں گے۔1.9 ملین بجٹ سے پنجاب بھر میں 12 ہزار ماڈل کارٹز (ریڑھیاں ) شہریوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی، چیئر مین ماڈل بازارافضل کھوکھر کا کہنا ہیکہ ریڑھی ملنے سے گھر میں فاقوں کی حالت ختم ہو گی۔