کوڑا اٹھانے والی ریڑھیوں میں سبزیوں کی سپلائی ،6 ملازم معطل

 احمد محمود، سہیل منیر، ریکارڈ کیپر عبدالسلام، ناصر فیاض، احسن محمود اور احمد علی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی میں قائم سہولت بازار میں کوڑا اٹھانے والی ریڑھیوں کے ذریعے سبزیوں کی سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گوبھی سمیت دیگر سبزیاں وہی ریڑھیاں استعمال کر کے سہولت بازار میں پہنچائی جا رہی ہیں جو عام طور پر کچرا اٹھانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہیدوسری جانب، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وحدت کالونی سہولت بازار کے 6 ملازمین کو معطل کر دیا ہے معطل کیے گئے ملازمین میں انچارج سہولت بازار احمد محمود، سپروائزر سہیل منیر، ریکارڈ کیپر عبدالسلام، ناصر فیاض، احسن محمود اور احمد علی شامل ہیں۔اتھارٹی کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔