سفاری زو: 3 شیرنیوں نے 7 بچوں کو جنم دیدیا

 سفاری زو میں شیروں کی مجموعی تعداد22سے بڑھ کر29ہوگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورسفاری زومیں7 ننھے شیروں کی آمد ہوئی ہے ،سفاری زومیں 3 شیرنیوں نے 7بچوں کو جنم دیا۔دو شیرنیوں نے4بچوں کو دودھ پلانے سے انکارکردیا جس پرانتظامیہ خود بچوں کی نگہداشت کرنے لگی۔سات ننھے شیروں کی پیدائش کے بعد سفاری زو میں شیروں کی مجموعی تعداد22سے بڑھ کر29ہوگئی۔ شیروں میں4نر ،11مادہ ، 14بچے شامل شامل ہیں۔