بھارت: ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون نے ہتھ گاڑی پر بچے کو جنم دیدیا

بھوپال(آئی این پی)بھارت میں بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون نے ہتھ گاڑی پر بچے کو جنم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں پیش آیا جہاں 26سالہ ارمیلا راجک نامی حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑگئی۔انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون تنگ گلیوں والے علاقے میں رہتی تھی جسے ایمبولینس کیلئے مین روڈ تک آنے کی ضرورت تھی۔انتظامیہ کے مطابق ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے کے سبب خاتون کی فیملی نے طبیعت کو دیکھتے ہوئے ہتھ گاڑی پر ہی انہیں ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا لیکن خاتون کے ہاں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔