واپڈا ٹا ئون میں 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمرنصب

لاہور ( کرائم  رپورٹر  )این ٹی ڈی سی کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹا ئون لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا نصب کرنے کا کام مکمل کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔