وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر خاموشی توڑیں اور ان کے حق کے لیے آواز بلند کریں۔
فلسطینی عوام کی قربانیاں:
وزیراعلیٰ نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور قائداعظم محمد علی جناح کے اصولی مؤقف کے مطابق فلسطین پر پاکستان کی پالیسی واضح ہے۔
دعا اور امید کا اظہار:
مریم نواز نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی، اور وہ آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔