راولپنڈی(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہاہے ہمارے خلاف مقدمات میں ایک ہی مضمون لکھا گیا، جس پر مووی بن سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ کنول شوزب کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف 14 تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیا، یہ سیاسی انتقام ہے