ڈیل نہیںہوگی،رانا ثناء اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں:کنول شوزب

راولپنڈی(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی عوام ڈیل قبول کرنے کو تیار ہیں۔، رانا ثنا اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، راستے بند بھی ہوئے تب بھی 24 نومبر کو قیادت اور کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے، گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔