انقرہ(آئی این پی)ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، یوکرین، یونان، رومانیہ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 49 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز ترکیہ کے شہر استنبول سے 73 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 2 طاقتور آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں