ہماری ملکی سلامتی کو خطرہ ہوتا تو ماسکو جوابی کارروائی کر سکتا ہے:ترجمان وزارت خارجہ
ماسکو (آن لائن)روس نے امریکہ کو جاپان میں میزائل نصب کرنے سے خبردار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جاپان میں اپنے میزائل نصب نہ کرے کیونکہ اس سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا، اگر ایسا ہوا تو ماسکو جوابی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔جاپان کی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال میں تائیوان کی مدد کے لیے جاپان اور امریکا مشترکہ فوجی منصوبہ مرتب کرنا چاہتے ہیں جس میں میزائلوں کو نصب کرنا بھی شامل ہے۔