امریکا کی روس کے لیے پالیسی انتہائی مخالفانہ اور دشمنی پر مبنی ،نائب وزیردفاع کاجوہری تجربے کااعلان
ماسکو(آئی این پی ) روس نے امریکا کوخبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکا ممکنہ جوہری تجربہ کرنے سے باز رہے اور جوہری ہتھیاروں کی نئی رینج لانے اور جوہری تجربے کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سی ٹی بی ٹی موقف کی وجہ سے حکمت نئی عملی تیار کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ روس جلد جوہری ہتھیاروں کی نئی رینج لانے پر غور کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی آفس پہنچنے کے بعد جوہری تجربے کیے جائیں گے۔ سرگئی ریابکووف نے میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ جوہری ٹیسٹ کیے گئے تو روس بھی جوابی کارروائی میں متعدد اقدامات کرے گا۔