امید ہے لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہوگی : قطر

مشترکہ عرب ویژن تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت ہے:قطری وزیراعظم
 دوحہ(آئی این پی )قطر نے امید ظاہر کی ہے  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کیلئے کوششیں کی جائیں گی ۔قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے قاہرہ میں مصری فریق کے ساتھ بات چیت کے دوران  خطے کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب ویژن تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔