کھانے پینے کی اشیا اور چارے کی فراہمی میں مدد کریں: یوسف رضا گیلانی
ملتان (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرہ عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنے حلقے کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر کھانے پینے کی اشیا اور جانوروں کے چارے کی فراہمی میں مدد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہ جدوجہد خالصتا عوامی خدمت کے جذبے سے کی جا رہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیلاب کے آغاز سے ہی وہ خود عوام کی خدمت کے لیے میدان میں ہیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچانے کے عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سمیت وہ تمام ادارے قابلِ تحسین ہیں جو بروقت نشاندہی کے ذریعے انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں