جنرل عاصم منیر معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں:گورنر سندھ

عمران خان  جیل سے ہی سہی 100انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں
معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے، جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں
  کراچی(بیورو رپورٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری   نے کہا ہے  آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملکی سرحدوں کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی   عمران خان سے  درخواست  ہے وہ  جیل سے ہی سہی 100انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں۔تفصیل کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے پاکستان   سٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے   سٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا  اورمینجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے،ہمیں اسے منانا ہے، معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے، جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں ،پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کیلئے ان تھک محنت کی،حکومت ،عسکری قیادت ،وزارت خزانہ ،کیپٹل مارکیٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔