پوری دنیا میں افواج پاکستان اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے، اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
راولپنڈی(آن لائن)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے یوم تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیاب فتح پر پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔جنرل عاصم منیر نے افواج پاکستان کو بہترین انداز میں لیڈ کیا۔جنرل عاصم منیر پر تنقید کرنے والے دراصل پاکستان کے دشمن ہیں۔افواج پاکستان عظیم افواج ہیں یہ قوم کے بچے ہیں۔افواج پاکستان کی عظمت کا چرچا دنیا کے کونے کونے میں ہورہا ہے۔پاکستان کی فوج دنیا کی ٹاپ ٹین افواج میں شمار ہوتی ہے،پوری دنیا میں افواج پاکستان اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے،ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہداء کے خون کا وجہ سے پاکستان کی آبیاری ہوئی ہے۔ہندوستان کا غرور اور رعونت پارہ پارہ ہوگیا ہے۔