اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے یہ حکم دیا؛ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی احتجاج کیس میں اسد قیصر کی سات نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا، سرکار کو نوٹس جاری کیا اور مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی مزید سماعت سات نومبر تک ملتوی کر دی