سیاسی اتحادیوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائیگا
گورنر راج کے معاملے پر پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم‘اے این پی اور جماعت اسلامی نے مخالفت کردی
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کر دی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی اتحادی اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے۔خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور مشاورتی اجلاس بھی جلد بلانے کا امکان ہے جس میں سیاسی صورتحال، کے پی میں گورنر راج پر غور ہوگا‘عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کرتی ہے،گورنر راج لگانا مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج لگ بھی جائے تو تین ماہ بعد ختم ہوجائیگا۔