خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (یواین پی) خیبرپختونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے وفاقی حکومت کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں عدالت عالیہ سے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دے کر فوری طور پر معطل اور کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ درخواست پشاور ہائیکورٹ میں سلمان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم پاکستان اور گورنر خیبر پختونخواہ کو باضابطہ طور پر فریق نامزد کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے سامنے مؤقف اپنایا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مکمل طور پر غیر آئینی، غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے