وزیراعظم شہباز شریف کا 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل، تاجکستان روانگی

وزیراعظم شہباز شریف کا 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل، تاجکستان روانگی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف، پاکستان میں تعینات آذربائیجانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

دورہ آذربائیجان کے دوران اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں:
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی۔پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی۔آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
تاجکستان روانگی اور بین الاقوامی کانفرنس:
وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو:
لاچین ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 مئی دونوں ممالک کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ اسی روز 1998 میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا جبکہ آذربائیجان نے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں اور آذربائیجان کو ایک عظیم برادر ملک قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر الہام علییوف کی قیادت میں آذربائیجان میں زبردست تبدیلی آئی ہے اور دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی ہے۔

سرمایہ کاری کا عزم:
شہباز شریف نے بتایا کہ آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعادہ کیا ہے اور دونوں ملک اس مشترکہ سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔