مداری نے خاتون پولیو ورکر پر سانپ پھینک دیا

 سندر پولیس نے مشتاق کو حراست میں لے لیا، سرکاری امور میں مداخلت کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) سندر پولیس نے دورانِ ڈیوٹی خاتون پولیو ورکر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور اس پر کالا سانپ پھینکنے کے الزام میں پیشہ ور مداری مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم نے پولیو مہم کے دوران خاتون ورکر پر کالا سانپ پھینکا اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیو مہم میں مصروف ورکرز کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قومی مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔