مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی، 7 کوبچا لیا گیا

 حادثہ دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پرپیش آیا،دو افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری 
کوہاٹ (خصوصی رپورٹ)کوہاٹ میں دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9افراد سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی،غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 2ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔سر چ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سرچ و ریسکیو آپریشن کی نگرانی عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ کررہے ہیں۔