پاک بحریہ کاکامیاب ریسکیو آپریشن ،سمندر میں19 ماہی گیروں کی کشتی کوبچا لیا

ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے 120ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی
کراچی(آئی این پی )پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور سمندرمیں پھنسے 19ماہی گیروں کوبحفاظت ریسکیو کیا۔ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے تقریبا 120ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی، کشتی میں 11 پاکستانی اور  8 ایرانی شہریوں سمیت 19 افرادسوار تھے۔جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈریسکیوآپریشن کیلئے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا، پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کاپانی اور طبی امداد فراہم کی۔مزید برآں سمندر میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی کوپاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔