شمالی چھائونی میںفیکٹری میں مشین کا بیلٹ ٹوٹنے سے وحید ہلاک ہوا،زخمی سجادکوہسپتال منتقل کردیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی کے علاقہ میںبجلی کی تاریں بنانے والی فیکٹری میں مشین کا بیلٹ ٹوٹنے سے فیکٹری مالک ہلاک ،ایک شخص زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ شمالی چھائونی میں بجلی کی تاریں بنانے والی فیکٹری میں مشین کا بیلٹ ٹوٹنے سے فیکٹری مالک وحید ہلاک جبکہ سجاد زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کوقبضہ میں لیکر زخمی سجاد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔