پولیس ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی

گھوڑا ریڑھی ریس جواء کے ملزم بالا اسلم گرفتار،حملہ آور توقیر بھٹی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) بابو صابو کے قریب گھوڑا ریڑھی ریس جوا پر پولیس کا چھاپہ ریڈنگ ٹیم پر مقامی لوگوں نے ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کر دیادوران مزاحمت کرنے پرسب انسپکٹر کی پولیس یونیفارم پھٹ گئی ۔پولیس نے گھوڑا ریڑھی ریس پر جواء کرنے والے ملزم بالا اسلم کو گرفتار کرلیابالا اسلم سمیت حملہ آور توقیر بھٹی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ڈنڈوں سے حملہ آور توقیر بھٹی ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی، گھوڑے اور ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں۔ گھوڑا ریڑھی دوڑ کے وقت سیکڑوں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔