کراچی(آئی این پی ) کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے غیر ملکی ریسٹورانٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق شہر میں تین مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے غیر ملکی چین ریسٹورانٹس پر حملہ کیا تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مشتعل افراد فرار ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد نے فوڈ چین ریسٹورانٹس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ کے واقعات نیشنل سٹیڈیم کے قریب،محمد علی کالونی اور بہادر آباد چار مینار چورنگی پر پیش آئے۔