پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے پاکستان آنے والی اونیجا رابنسن کھانوں کی شوقین نکلی، چکن بریانی، قیمہ اور انڈہ پراٹھا کی دیوانی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے پاکستان آنے والی اونیجا رابنسن کھانوں کی شوقین نکلی، چکن بریانی، قیمہ اور انڈہ پراٹھا کی دیوانی

پاکستانی نوجوان سے محبت کے باعث امریکا سے پاکستان آنے والی سوشل میڈیا پر مشہور امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اس بار وجہ بنا ہے ان کا حالیہ انٹرویو جس میں انہوں نے پاکستانی کھانوں سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اونیجا رابنسن، جنہیں حال ہی میں پاکستانی میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل ہوئی، نے انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی فین ہو گئی ہیں۔ چکن بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ذائقے میں لاجواب ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ کھانوں میں شامل ہیں، اور انہیں پاکستان کی روایتی غذا بے حد پسند آئی ہے۔اونیجا کی انٹرویو ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین نہ صرف ان کی معصومانہ خوشی کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ اونیجا کی طرح اگر مزید غیر ملکی پاکستان آ کر ہماری ثقافت اور کھانوں کو سراہیں تو یہ نہ صرف پاکستان کے لیے مثبت تاثر بنائے گا بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔