سپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا سٹارلنک مشن روانہ کردیا

 واشنگٹن (آئی این پی )سپیس ایکس نے فلوریڈا سے 24سیٹلائٹس کے ساتھ فالکن 9راکٹ نچلی زمینی مدار میں بھیج دیا ہے جو کہ اس کا 2025کا پہلا سٹار لنک مشن ہے۔راکٹ دوپہر کے وقت کیپ کیناویرل سپیس فورس سٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40سے روانہ ہوا۔سپیس ایکس کے حکام نے بتایا کہ مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لیے یہ 17ویں پرواز تھی۔