فیصل آباد: ساتھیوں کے ہمراہ بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نثار کا بھائی مجاہد کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کاجھگڑا چل رہاتھا،تکرار پر ملزم گولی مارکرفرارہوگئے 
  فیصل آباد (آن لائن) زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26ج ب کے رہائشی نثار اکبر ولد نور نبی کا اپنے سگے بھائی مجاہد کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا کہ آج علی الصبح نثار اکبر کا اپنے بھائیوں مجاہد‘ مختار‘ بھتیجوں بھولا‘ راشد وغیرہ کے ساتھ دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو ملزمان کی فائرنگ سے نثار اکبر کو سینے میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔