نامعلوم افراد نے شہری موت کے گھاٹ اتار دیا

 نواب ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر 43سالہ محمد خان کو نشانہ بنایا گیا ،مقتول کی موٹرسائیکل برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹائون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر شانو بابا گول چکر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 43سالہ محمد خان کو قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 43 سالہ محمد خان کے نام سے ہوئی سرگودھا کا رہائشی تھامقتول محمد خان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا جائے وقوعہ سے مقتول کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔