پاکستان کی خود مختاری، وقار اور سالمیت کے لیے ہمارا عزم اور بھی مضبوط ہوا ہے،وزیرمملکت کایوم تکبیرپرپیغام
اسلام آباد (آئی این پی )وزیرِ مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے یومِ تکبیر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28مئی 1998کے ایٹمی دھماکوں کو 27سال گزر گئے لیکن پاکستان کی خود مختاری، وقار اور سالمیت کے لیے ہمارا عزم اور بھی مضبوط ہوا ہے۔اپنے پیغام میں بلال اظہر کیانی نے کہا 10مئی کے معرکہ حق نے پھر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم کا سر اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکے گا، قائد نواز شریف کو سلام جنہوں نے کسی دبا ئوکی پرواہ نہ کی اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا ایٹمی پروگرام کے تمام ہیروز اور قوم کو سلام جس نے وطن کی عزت، آزادی اور وقار کے لئے ہر قربانی دی، یومِ تکبیر پر وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کا عہد دوہراتے ہیں ۔ معاشی میدان میں بھی 28مئی اور 10مئی جیسے کارنامے دکھائیں گے۔