گوجرانوالہ(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ، گھیرائو جلائو مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔اے ٹی سی عدالت نے 9مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، زرتاج گل کی طرف سے دائر پہلی درخواست ضمانت واپس لے کر ایک نئی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔عمر ایوب کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، جس پرعدالت نے انکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سماعت 10مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو دوبارہ طلب کر لیا۔