شہدا ء اور افواج کے خلاف مہم آج بھی جاری ہے‘دھاندلی سے مسلط سلیکٹڈ کو گھر بھیجنے کے تاریخی دن کو 3 سال مکمل ہوگئے:وزیر مملکت
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پی ٹی آئی اور اس کے بانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس اپریل 2022 کے تاریخی دِن کو تین سال مکمل ہوگئے جب دھاندلی سے مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا جسے ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی نے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جھوٹ بول کر غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کی، انہوں نے کہا پاکستان کو اِن عذابوں میں مبتلا کرنے والے بدقسمتی سے آج بھی نہیں بدلے، نہ ان کی سوچ اور ارادے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر پاکستان کی مالی امداد رکوانے کی مذموم کوشش کی، 9 مئی کیا۔ شہدا اور افواج کے خلاف مذموم مہم آج بھی جاری ہے، انتشار اور فساد کی آگ بھڑکائی