پاکستان میں انصاف کہاں ہے، ملک کا مستقبل کیا ہے ؟ عمران خان کب اپنا عہدہ سنبھالیں گے: علی ظفر
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایوان بالا میں کہا ہے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کی جانب سے ملک کی اقتصادی صورتحال پر جمع شدہ تحریک کا جواب دیتے ہوئے کہی۔سینیٹر علی ظفر نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوام سوال کر رہے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کہاں ہے، ملک کا مستقبل کیا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کب اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔۔جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت رائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا، آئی ایم ایف کے پروگرام میں خلل پڑا اور حکومت چلانے میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد بحال کیا اور معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی۔انہوں نے اپوزیشن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں شرکت نہیں کرتی اور صرف ایوان میں تقریریں کرتی ہیں