یوم تکبیر قوم کیلئے فخر اور سربلندی کی علامت ہے: عظمی بخاری

بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن نہیں بھولے گا:وزیراطلاعات پنجاب کابیان 
لاہور (آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا  ہے  یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عظمی بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔انہوں نے کہا  نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے عالمی دبا اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔ نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا  بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن نہیں بھولے گا، ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی۔