(ن) لیگ کا’’ یوم تکبیر ‘‘کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھارت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘ میں کامیابی کے تناظر میںرواں ماہ 28مئی کو ایٹمی دھماکوں کی مناسبت سے ’’ یوم تکبیر ‘‘کے دن کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاریخی ایٹمی تجربات کادن ’’یوم تکبیر ‘‘28مئی کو منایا جاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے یوم تکبیر کے دن کو گذشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال بھرپورجوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بھارت کے خلاف آپریشن ’’ بنیان مرصوص ‘‘ میں فتح کی خوشی منانا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دن کی مناسبت سے اسلام آباد یا لاہور میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔