بھارت شکست خوردہ فوج کو خراج تحسین پیش کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

نئی دہلی(آئی این پی)پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ میں خراج تحسین پیش کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی۔یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں اپنی ہزیمت کا کسی ملک کی جانب سے عوامی انداز میں جشن منایا گیا ہو،آئی پی ایل میں فائنل کے موقع پر اپنی ناکام مسلح افواج کو ٹریبیوٹ پیش کیا، جنہیں گزشتہ ماہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نیست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہا، جس پر دنیا بھر میں بھارتی بورڈ کا مذاق بنایا جارہا ہے۔