پاراچنار(آئی این پی)پاراچنار میں اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا۔امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کی عمائدین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیامِ امن کیلیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جارہے ہیں۔