لوئرکرم: امن معاہدے کے تحت قبائل کے 2مورچے گرا دیے گئے

خارکلی اور بالش خیل میں ایک ایک بنکر مسمار کیا گیا،ضلعی انتظامیہ ،پاراچنار مرکزی شاہراہ بدستور بند

لوئرکرم(آئی این پی)لوئرکرم میں امن معاہدے کے تحت قبائل کے 2مورچے گرا دیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خارکلی اور بالش خیل میں فریقین کا ایک ایک بنکر مسمار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 14نکات میں بنکرز کی مسماری بھی شامل تھی، تمام نکات پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔دوسری جانب ٹل سے پاراچنار تک مرکزی شاہراہ 100روز سے ہرقسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے،جس کی وجہ سے اشیائے ضرورت نہ ملنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔راستوں کی طویل بندش کے باعث پاراچنار میں پیر کو شٹر ڈائون ہڑتال رہی۔راستوں کی بندش کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن اور ڈرگ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔