حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر ایٹمی پروگرام کا تحفہ دینے والے ڈاکٹر عبد القدیر کی تصویر نہیں لگائی
کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی تجارت کی بات تو ہم شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنا دیں گے:تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )اامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کو تحفہ ہے، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یہ دفاع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے ایچ ایٹ قبرستان بھی گئے اور محسن پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی ۔اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی ۔۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی تجارت کی بات تو ہم شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر اپنی بھتجی سمیت خاندان والوں کی تصاویر لگائیں مگر ڈاکٹر عبد القدیر کی تصویر نہیں لگائی، امریکہ سے حکومت اور اپوزیشن نہ ڈرے پچھلی حکومت نے ڈاکٹر عبد القدیر کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی۔