وزیراعلیٰ ہوش کے ناخن لیں، کے پی تباہی کی طرف جارہا ہے: حافظ نعیم

ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیاہے،امیرجماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوش کے ناخن لیں، صوبہ تباہی کی طرف جارہا ہے۔ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت تعلیم پر توجہ نہیں دے رہی، سرکاری سکولوں کا معیار برقرار نہیں رکھ رہی، ملک میں بری صورتحال ہے، ٹیکسز لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70 فیصد بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی، آئی ٹی سیکٹر میں حکومت ترقی نہیں کر رہی، 10 ہزار بچوں کو کے پی میں آئی ٹی کورسز پڑھائے، اگر ہم ایسے کورسز دے سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں دے سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ مفادات کے لیے سب ایک ہو جاتے ہیں، تعلیم اور عوام کے لیے نہیں ہوتے، یہ صوبہ سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں جامعات مالی خسارے سے دوچار ہیں۔