لاہور(نیٹ نیوز)ویسے تو مکے مارنے کے حوالے سے دنیا میں محمد علی یا مائیک ٹائسن کا شاید کوئی مقابلہ نہ ہو لیکن اگر طاقتورترین مکے کی بات کی جائے تو محمد علی یا مائیک ٹائس اس مخلوق کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں۔ماہرین نے زمین پر طاقتور ترین مکے مارنے والی مخلوق کا پتا چلا لیا ہے۔یہ سمندری جانور ہے جسے مینٹس شرمپ کہا جاتا ہے جس کے مکہ کی ضرب 50 میل فی گھنٹہ رفتار اور 22. کیلیبر گولی جتنی قوت رکھتی ہے۔یہ موٹے شیشے کو بھی توڑ سکتی ہے۔ مینٹس شرمپ کے بازو کی ساخت ایسی ہے کہ وہ خود زبردست ضرب سے محفوظ رہتا ہے۔ مْکا مار کر اپنے شکار کا خول توڑدیتا ہے کہ اسے چت کر سکے۔ گویا یہ مْکا شکار یا حملہ آور کو بیسدھ کرنے میں مدد دیتا ہے۔