آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا سول سیکرٹریٹ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سول سیکرٹریٹ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان و دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی سٹریٹیجک اور لاجسٹکس اقدامات بارے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ صورتحال میں ہائی الرٹ ہے اور حالیہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھرمیں بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی اور لا ء اینڈ آرڈر کو یقینی بنائے گی۔