لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پروفیشنل کمانڈ میں پنجاب پولیس کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہیچائنیز قونصل جنرل مسٹر چاؤ شِر رن نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی سکیورٹی خدمات کے اعتراف میں چائنیز قونصلیٹ لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاتقریب میں ڈی آئی جی ایلیٹ فیصل راجا، ڈی آئی جی ٹریفک اطہر وحید اور ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے شرکت کی چائنیز قونصل جنرل مسٹر چاؤ شِر رن نے پنجاب پولیس اور خصوصاً سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی سکیورٹی خدمات کی بھرپور تعریف کی۔چائنیز قونصل جنرل چاؤ شِر رن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے جوان سخت ترین موسمی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ہم فرائض کی بہترین ادائیگی پر حکومت پنجاب اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے بے حد مشکور ہیں تمام افسران نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ڈی آئی جی ایلیٹ فیصل راجا کے مطابق چائنیز قونصلیٹ کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، ایلیٹ فورس کے جوان شب و روز اپنے فرائض منصبی جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ہم چائنیز شہریوں کی آمد و رفت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور چائنیز کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی فورس کی قیادت کر رہا ہوں جو ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ ملکی سلامتی و اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سونپے گئے اہم مشن کو ہم پوری لگن اور پیشہ وارانہ مہارت سے انجام دے رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں میں اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔