اٹلی(خصوصی رپورٹ) وطن عزیز پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر میلان قونصلیٹ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، پروقار ایونٹ میں پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات، قونصلیٹ جنرل آفس کے سٹاف اور پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تلاوت کلام پاک کے بعد قونصل جنرل مراد بصیر نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم اٹلی کی فضا میں بلند کیا، اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، قونصل جنرل مراد بصیر نے اپنے خطاب میں دو قومی نظریئے کے تحت برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کی لازوال جدوجہد میں اکابرین کی بیمثال قربانیوں پر روشنی ڈالی, انہوں نے اٹلی میں مقیم ہموطنوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور انتھک محنت سے مقامی کیمونٹی میں اپنا تشخص اجاگر کریں، اس موقع پر مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اور پاکستان کی ترقی، سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کے بعد شرکاء کی اشیائے خورونوش سے تواضع کی گئی۔