فصل کے پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں جھگڑا، مقدمہ درج

عارفوالا (خصوصی رپورٹ)فصل کو پانی لگانے کے تنازعے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گا ئوں 31 کے بی میں دو گروپ ایک دوسرے کے ساتھ فصل کو پانی لگانے کے معاملے پر متنازع تھے۔ تنازعہ طول پکڑ گیا اور دونوں فریقین آپس میں الجھ گئے۔ ایس ایچ او تھانہ احمد یار موقع پر پہنچے اور معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی، تاہم حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شر پسند عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔