باٹا پور میں جانوروں کے چارے کی رقم پر فائرنگ ، علی حمزہ جان گنوا بیٹھا ماحسن اور ارشاد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور میں جانوروں کے چارے کی رقم کے تنازع پر فائرنگ کی زد میں آکر1 شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت علی حمزہ کے نام سے ہوئی،احسن اور ارشاد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے سلطان نامی شخص نے مقتول کے 50ہزار روپے ادا کرنا تھے،مقتول اور ساتھیوں نے رقم کا تقاضا کیا تو ملزم نے فائرنگ کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق مقتول کے بھائی حسام علی کی مدعیت میں نامزد ملزم بابر جاوید وغیرہ اور 2 نا معلوم افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس پی کینٹ نیایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت دی ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔